وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی میں مسلسل کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول اور ڈیزل سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد کم ہوکر 21.22 فیصد ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
اس دوران 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مہنگائی سالانہ بنیادوں پر 21.22 فیصد تک بڑھ گئی۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، آٹا، کیلا، چاول، لال مرچ، دال سستی ہوگئی۔