ملک میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستاہو گیا، مارکیٹ ذرائع

گندم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں آٹا 10 سے 20 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کا تھیلا 1470 روپے سے کم ہو کر 1200 روپے جبکہ آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا ہے۔
15 کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہے، جس کی قیمت 2250 سے 1650 روپے تک ہے۔
اسلام آباد کےمضافات میں چکی آٹا 150 سے کم ہوکر140 روپے کلو ہوگیا۔
چھوٹی اور بڑی بریڈ کی قیمت بھی 10 سے 20 روپے کی کمی ہوگئی، چھوٹی بریڈ کی قیمت 130 سے کم ہوکر 120 روپے ہوگئی
جبکہ بڑی بریڈ کی قیمت 240 سے کم ہو کر230 اور220 روپے ہوگئی
اس سے قبل لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت چند دنوں میں 800 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔
لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے ہوگئی۔