موبائل فونز سمز بندش سے متعلق حالیہ فیصلے پر فی الحال غور کرہے ہیں، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق وہ فی الحال موبائل فون سمز پر پابندی کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حالیہ فیصلے پر غور کر رہے ہیں
، ترجمان کے مطابق موبائل فون آپریٹرز متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں۔
اس کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کرنا ہے۔
معاملے پر کسی بھی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منگل کو پاکستان میں انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کرتے ہوئے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا ہے۔