مودی حکومت کا اکھنڈ بھارت پروجیکٹ پر کام شروع

بھارت کی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں بے نقاب، 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی اکھنڈ بھارت کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا
اور بین الاقوامی سطح پر جاسوسی شروع کر دی۔
ایک طرف مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف آپریشن شروع کیا
تو دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک میں جاسوسی اور دہشت گردی پھیلانے کے پختہ ثبوت ملے ہیں۔
پاکستان کی سرزمین پر ’’را‘‘ کے دہشتگرد کلبھوشن یادوکی گرفتاری، بھارت کے وزیر دفاع کا پاکستان کے اندر دہشتگردی کا اعتراف، کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں پتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی روز روشن کی طرح عیاں ہیںبھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کو قطر میں بھی جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی ۔