مولانا فضل الرحمان سے احترام کارشتہ ہے،وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں‘ رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان سے بات کریں گے اور مارچ کو مشکل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے نواز شریف اور شہباز شریف سے ذاتی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہو رہی ہے اور ان سے بات کرتے رہیں گے، مولانا کو سمجھنے اور سننے کی کوشش کریں گے۔