مہنگائی کا دو سال کی کم ترین سطح پر آنا معاشی بحالی کی علامت ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لیے خوشخبری قرار دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دو سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح معاشی بحالی کی علامت ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے، مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے،
عوام کو معاشی سرگرمیوں میں جلد ریلیف ملے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں،