وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زندگی بھر کی کمائی کو غیر قانونی قرار دینا درست نہیں، میرے پاس جائز پیسہ ہے تو مجھے سرمایہ کاری سے کوئی نہیں روک سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ کی شکایات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کی ہے اور ادارے ایکشن لے رہے ہیں
وزیر داخلہ نے کہا کہ 23 ارب روپے آزاد کشمیر حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے احتجاج میں اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کی جائیداد 2017 میں دبئی میں تھی جسے بیچ کر دوسری خریدی۔
میری اہلیہ 10 سے 12 سال پہلے تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھتی تھیں یہاں تک کہ باہر کی جائیداد پر بھی ٹیکس لگانا پڑتا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جائیداد غلط ذرائع سے بنائی گئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔