میکسیکو میں انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب میکسیکو کے صدارتی انتخابات کے امیدوار جارج الواریز مینیز شہر سان پیڈرو گارزا میں انتخابی مہم کی تقریر کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اچانک ہوا کے جھونکے سے اسٹیج گر گیا، حادثے میں صدارتی امیدوار مینیز محفوظ رہے تاہم اسٹیج گرنے سے ان کے متعدد ساتھی زخمی ہوگئے۔
صدارتی امیدوار مینیز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اسٹیج گرنے کے واقعے میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک لڑکی کی موت ہوئی، جب کہ میڈیا رپورٹس میں نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔