نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی،
جس کے دوران انسداد انتہا پسندی اور دہشت گردی اور مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر شق ڈار نے بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔