نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور کے پی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
آل پاکستان بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید کے چوتھے روز اچانک روٹی سستی کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا، بیکرز 8 مئی کو ہڑتال پر جائیں گے۔
ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی ہے، انصاف نہ ملا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
شفیق قریشی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دیتی ہے، تندور کیسے ریلیف دے سکتے ہیں، آٹے کے نرخ کم نہیں ہوئے لیکن روٹی سستی کردی گئی، حکومتی حکم پر عملدرآمد کے باوجود سختی جاری ہے۔