نان فائلرز کے کیش ٹرانزیکشن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

بجٹ میں غیر رجسٹرڈ تاجروں پر جرمانے اور نان فائلرز کے نقد لین دین پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز تھی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نئے بجٹ کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
بجٹ میں غیر رجسٹرڈ تاجروں پر جرمانے اور نان فائلرز کے نقد لین دین پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں 0.9 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔
غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی جبکہ 8.5 سی سی سے اوپر کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔
غیر رجسٹرڈ تاجروں کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 182 کے تحت کارروائی کی جائے گی، غیر رجسٹرڈ تاجروں کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔