نجکاری کمیشن نے 5 سالہ پروگرام ترتیب دیا

نجکاری کمیشن نے تمام سرکاری کمپنیوں کی فوری نجکاری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی درخواست پر 5 سالہ پروگرام ترتیب دیا ہے
جس کی منظوری 10 مئی کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی سے دی جائے گی۔
کابینہ کمیٹی نجکاری کے لیے پہلے سال اور اگلے تین سال کے اہداف بھی طے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے نجکاری کا روڈ میپ مانگا تھا
اور آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ تمام سرکاری کمرشل کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے اور منافع بخش سرکاری کمرشل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے اگر وہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم نہیں ہیں۔