وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک و قوم کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ کی پارٹی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے،
میں اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دل کی گہرائیوں سے آپ اور مسلم لیگ ن کے قائد کے تعاون سے یہ ذمہ داری پوری کروں گا۔
شہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کو صدر کے عہدے سے ہٹا کر ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی، 100 فیصد نہیں لیکن انہوں نے ذمہ داری کو بہت حد تک نبھایا،
میاں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی صرف 2018 میں نہیں ہوئی، ان پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔
نواز شریف، نواز شریف 1999 میں ٹوٹے، ہتھکڑیاں لگنے کا منظر بھی بھلایا نہیں جا سکتا، ہمارے ساتھ جو کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،
کلثوم نواز کی جرات مندانہ تحریک تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، میاں نواز شریف نے دن رات محنت کی۔