لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اگر نجی کمپنی اضافی چارجز وصول کررہی ہے تو اس کا لیسکو سے کوئی تعلق نہیں۔
لیسکو ترجمان کے مطابق نیٹ میٹر لگانے کا عمل انتہائی سادہ اور شفاف ہے، نیٹ میٹر لگانے کے عمل میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں،
لیسکو صرف نیٹ میٹر کے حوالے سے این او سی جاری کرتا ہے، صارف کوئی بھی منظور شدہ نیٹ میٹر لگا سکتا ہے۔