(ن) لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوگی ، زین قریشی

سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو واضح ہدایات ہیں کہ وہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جمہوری قوت کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے علاوہ ہر جمہوری قوت کے ساتھ بیٹھا جاسکتا ہے۔