والدین لڑکیوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ والدین لڑکیوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت دیں، اس سے لڑکیاں بااختیار ہوں گی۔
مریم نواز نے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پنک گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میٹرو بس میں بیٹھ کر آئی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفت موٹرسائیکل سکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، والدین سے کہوں گا کہ لڑکیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،
اس سے لڑکیاں بااختیار ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی حفاظت کو بہتر بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنک گیمز کا مقصد پنجاب میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے،
پنجاب بھر میں پنک گیمز کا انعقاد کیا جائے گا، تمام کھلاڑی دنیا میں اپنی پہچان بنائیں گے اور آپ کے درمیان ورلڈ چیمپئن بھی ہوں گے۔