وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی یقین دہانی کرادی۔
وزارت بجلی کے ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے کثیر سالہ ٹیرف میں اضافے کے بعد بنیادی قیمت میں 7 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔
کم از کم قومی اوسط ٹیرف 29 روپے سے بڑھا کر 36 روپے کیا جا سکتا ہے۔
لائف لائن کے صارفین کے علاوہ تمام سلیب کے لیے بجلی مہنگی ہو جائے گی، فی الحال 50 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 395 پیسے فی یونٹ ہے۔
51 سے 100 یونٹ والے صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔