وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل قائد نواز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کا اجلاس 18 مئی کو پارٹی آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت کولاہور میں طلب کیا گیا تھا۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نواز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی جب کہ پارٹی کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 26 اپریل کو حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم کو دوبارہ منتخب کیا تھا۔
نواز شریف نے پارٹی سے صدر کا عہدہ سنبھالنے کی درخواست کی۔
لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو دیں گے۔