وزیراعظم کی سعودی وفد کے دورہ کو کامیاب بنانے پر وفاقی وزراء کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کے دورہ کو کامیاب بنانے پر وفاقی وزراء کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار وفد کا دورہ پاکستان اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دورے کو کامیاب بنانے میں وفاقی وزراء، حکام اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ کی تعریف سن کر وفد پاکستان سے خوش اور مطمئن ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد کے سربراہ نے کہا کہ میں نے ایسا تجربہ پہلے نہیں دیکھا جیسا کہ وزراء قدم قدم پر ان کی رہنمائی کر رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ واپس جا کر رپورٹ کروں گا کہ میں نے پاکستان میں نیا دور دیکھا ہے۔