وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی

وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جلد وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں بعض امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں جس میں وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی اجازت لی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف سیاست کر رہے ہیں۔ مرکز اور پنجاب کے تمام فیصلے ان کی مشاورت سے ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی صدر بننے کے بعد وہ تمام معاملات خود دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ نہیں بیٹھیں گی ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔