علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اقدامات کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہوگی، پی ڈی ایم کی کوششوں سے نگران حکومت میں توسیع ہوگی،
نگران حکومت میں بھرتیوں، مالیاتی اقدامات اور پاسنگ کے معاملات پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔
کے پی اسمبلی اجلاس میں بجٹ کا آغاز، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسمبلی پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے میزیں بجا کر ان کا استقبال کیا
وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہوگی۔
سیاسی جماعتوں نے آئین کی خلاف ورزیوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔
مالیاتی اقدامات اور بجٹ کی منظوری کے حوالے سے کمیٹیاں بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ سیاسی جماعتیں انتخابات پر خاموش ہیں