وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی پاکستان کا پہلا آئی ٹی سٹی ہے، یہ منصوبہ دس سال تک ٹیکس فری ہے۔
لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی بنیاد رکھی۔
قبل ازیں ریونیو ریفارمز بورڈ کے اجلاس میں مریم نواز نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔