وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منشیات سے پاک پنجاب مہم کامیاب ہو گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران لاہور سمیت صوبے بھر سے 142 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات اسمگلروں کے ٹھکانوں پر 23603 چھاپے مارے گئے،
مذموم دھندے میں ملوث 11536 ملزمان کو گرفتار اور 10997 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 7236 کلو گرام چرس، 37 کلو آئس، 120 کلو ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ منشیات فروشوں سے 250 کلو سے زائد افیون اور 140866 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔