وزیر خوراک پنجاب کا آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا دعویٰ

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 700 روپے ہو گئی ہے
جب کہ 20 کلو آٹا اوسطاً 1300 روپےسستا ہو گیا ہے
بلال یاسین نے دعویٰ کیا کہ 80 کلو آٹے اور میدے کی قیمت 2770 روپے تک آگئی ہے
جب کہ 50 کلو سوجی کا تھیلا 1700 روپے سستا ہو کر اب 5450 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت میں بے شک کمی ہوئی ہے لیکن پھر بھی مارکیٹ میں آٹا 100 روپے فی کلو یعنی 1000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔