وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے حکام سے ملاقات کی۔
وفود کی سطح کی اس ملاقات میں پاکستان میں انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور صنعتی شعبوں میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے پاکستان کی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
اس سے قبل بیجنگ ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت، سبز توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کو فروغ دیا جائے گا۔