وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں گندم درآمدی اسکینڈل پر بنائی گئی کمیٹی رپورٹ پیش کرنے کا امکان ہے۔
ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق اور 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ایجنڈے میں پرائیویٹ ایئرلائنز کو بیرون ملک پروازوں کی اجازت اور کمبوڈیا کے ساتھ مذہبی امور پر تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی شامل ہے۔وزارت مذہبی اموراورسعودی عرب میں معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔