ٹرمپ نے جرمانے کو غیر آئینی قرار دیا

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے مجھ پر عائد کیا گیا جرمانہ غیر آئینی ہے، جج نے میرا اظہار رائے کی آزادی کا آئینی حق چھین لیا۔
عدالت کی جانب سے عائد جرمانے کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابی مہم کے لیے جارجیا، نیو ہیمپشائر، اوہائیو جائیں گے تاہم وہ عدالت میں موجود ہیں۔
ٹرمپ نے اسٹورمی ڈینیئلز اور کیرن میک ڈوگل کے ساتھ جنسی تعلقات کی بھی تردید کی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا اور عدالت نے خبردار بھی کیا تھا کہ اگر انہوں نے آئندہ توہین عدالت کی تو انہیں جیل جانا پڑے گا۔