ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کے میچز موجود نہیں ہیں۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باعث پاکستان ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ نہیں کھیلے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل کوئی پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلے گی۔