ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے اور اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی انگلینڈ میں کپتان اور کوچ سے مشاورت کر رہی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں سے پندرہ رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں سفر کرنے والے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
تمام ٹیموں کو 25 مئی تک حتمی ٹیم کا اعلان کرنا ہے۔
ورلڈ کپ کا میلہ 2 جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں سجے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم لیڈز سے برمنگھم پہنچ گئی ہے جہاں وہ آج صبح 9:30 سے 12:30 تک پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہفتہ کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔