سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صداق نے صحافیوں کے پارلیمنٹ ہاؤس کی کوریج پر پابندی لگا دی۔
صحافیوں کے پارلیمنٹ ہاؤس کی کوریج پر پابندی کے بعد اب صحافی کوریڈور کے اندر کسی رکن سے بات نہیں کر سکیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کے گیٹ نمبر ایک پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کردی ہے
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر وی لاگر، یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے، صحافی صرف میڈیا سینٹر میں کسی رکن سے گفتگو کر سکیں گے۔