پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ میں پابندی کے معاملے پر وفد اتوار کو برسلز روانہ ہوگا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور دیگر پاکستانی ایئرلائنز پر یورپ میں پابندی کے معاملے پر وفد اتوار کو برسلز روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں سیکرٹری ایوی ایشن، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور دیگر حکام شامل ہیں۔
پاکستانی وفد یورپی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرے گا، ایئرلائن ذرائع کے مطابق یورپی سیکیورٹی ایجنسی آئی اے ایس اے کے سیکیورٹی ریویو بورڈ کا اجلاس 14 مئی کو برسلز میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
سی اے اے حکام کے مطابق اجلاس میں پاکستان پر سے پابندی اٹھانے کے قوی امکانات ہیں،
بین الاقوامی ادارے آئی سی اے او کے یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ میں سی اے اے کامیاب رہا ہے۔