پاکستان پر عائد فضائی پابندیوں کے حوالے سے یورپی سیکیورٹی ایجنسی آئی اے ایس اے کا اہم اجلاس برسلز میں ختم ہوگیا۔
ملاقات میں شریک پاکستانی وفد کے ایک رکن نے بتایا کہ پابندی اٹھانے کے حوالے سے یورپی یونین کا فیصلہ مئی کے آخر تک متوقع ہے۔
سول ایوی ایشن کے لیے یورپی یونین کی ایجنسی آئی اے ایس اے کا اجلاس 14 سے 16 مئی تک برسلز میں تین روز تک جاری رہا۔
اجلاس میں پاکستان سی اے اے پر عائد پابندی اٹھانے اور پاکستانی ایئر لائنز کی یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے رپورٹس پیش کی گئیں۔