پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس 73 ہزار سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا تاریخی دن رہا جہاں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 73,449 کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس گزشتہ روز کے مقابلے 427 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 74 کروڑ حصص کے سودے 25 ارب روپے میں طے پائے جبکہ مارکیٹ کیپیٹل 57 ارب روپے اضافے سے 9 ہزار 878 روپے ہو گیا۔