بیجنگ: پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔
پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاک چین دوستی ناگزیر ہے،
مسئلہ کشمیر کے مناسب حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، چین مسئلہ کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہیں، پاک چین دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کی حمایت جاری رکھنے اور ایم ایل ون، گوادر پورٹ، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور زراعت میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔