پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے
ملک میں چاند کی مرکزی رویت کے مطابق اگر ذوالقعدہ 1445 ہجری کا چاند نظر نہ آیا تو پہلا ذوالقعدہ 10 مئی بروز جمعہ کو ہو گا۔
اگر ذی القعدہ کا مہینہ 29 دن کا ہے تو ذی الحجہ 1445 ہجری کا مہینہ 8 جون کو شروع ہوگا، اس طرح عید الاضحیٰ پیر 17 جون کو منائی جائے گی۔
اگر ذی القعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہے تو ذی الحجہ 1445 ہجری کا مہینہ 9 جون کو شروع ہوگا، اس طرح عید الاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو منائی جائے گی۔
یاد رہے کہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ عیدالاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا قوی امکان ہے۔