پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ جمعہ کو لیاقت جمنازیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میں قومی ٹیم نے پہلے دو سیٹ 21-25، 19-25 سے جیتے جبکہ مہمان ٹیم نے تیسرے سیٹ میں 25-20 سے مقابلہ جیت لیا۔ تاہم پاکستان نے چوتھا سیٹ جیتا اور 14-25 سے جیت کر اپنے نام کر لیا۔
پروگرام کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔