پاکستان کا اخراجات میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

پاکستان نے اپنے اخراجات میں کمی کا منصوبہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس سے وفاقی وزارتوں کے اخراجات میں 300 ارب روپے کی کمی ہوگی اور وفاقی حکومت صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم نہیں کرے گی
، اہم اور قومی منصوبوں کے لیے حکومت فنڈز فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کے منصوبے نجی شراکت داری سے لائے جائیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی جائے گی
، ماتحت یونیورسٹیوں کے اخراجات صوبائی حکومتیں خود برداشت کریں گی۔