وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہونے والے تاجروں کو سہولیات دیں گے
لیکن انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت میں بہترین کام ہوا ہے اور نگران حکومت کو بھی اس کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس، جی ڈی پی اور توانائی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ٹیکس کا دائرہ بڑھانا ہے اور اس کی وجہ آئی ایم ایف نہیں بلکہ پاکستان کی ضرورت ہے، اس وقت 8 سے 10 کھرب کیش موجود ہے۔ پاکستان میں بازار گھوم رہا ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپریل میں ٹیکس رجسٹریشن کی مہم شروع کی تھی، لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں آجائیں گے تو انہیں بلا وجہ ہراساں کیا جائے گا، لیکن ٹیکس لانے کی مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔