پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ

پاکستان کی آئی ایم ایف سے قرض کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کی پاکستان کی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم ترقی کی حمایت کرتے ہیں
جو پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ہو، ہم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے معاشی مسائل حل کرے، پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے
، پاکستان کے ساتھ تکنیکی تعلقات جاری رہیں گے۔