انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات بامقصد ہوں گے اور پاکستان کی حمایت جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام سے ملاقات میں آئی ایم ایف کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر معاشی شعبے میں عدم استحکام کی وجہ سے چیلنجز ہیں
اور معاشی استحکام سیاسی استحکام سے بھی جڑا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تمام تر کوششیں جاری ہیں۔