پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاک چین دوستی ضروری ہے۔
بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ چین کی جانب سے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے پانچویں دور کے ایک سال بعد ہونے والے پرتپاک استقبال کو سراہتے ہیں۔
میری اور پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر میں چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔
میں نے چینی نائب وزیراعظم کے ساتھ سی پیک، علاقائی جغرافیہ اور پاکستان اور چین سمیت مختلف امور پر تعمیری اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ پانچویں دور کے ایک سال بعد ہو رہا ہے، علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاک چین دوستی ضروری ہے۔