پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں ضمنی انتخاب ملتوی کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں 18 مئی کو ہونے والی ووٹنگ ملتوی کر دی ہے۔
یہ قدم اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹنگ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بعد بھی نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تو 17 مئی کو ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔
جسٹس تمن رفعت امتیاز کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اقبال خان نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا،
درخواست گزار 33 ہزار 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ جیتنے والے امیدوار نے 34 ہزار 588 ووٹ لیے ووٹ ملے۔