پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سمیت مختلف آسامیاں ختم کر دی جائیں گی،
نچلے رینک کے ملازمین پرائیویٹ سیکٹر سے تعینات کیے جائیں گے، گریڈ 17 کے سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا، گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکرٹری کا عہدہ بھی ختم کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 16 کے اسسٹنٹ کی پوسٹ بھی ختم کر دی جائے گی، سپرنٹنڈنٹ اور پرائیویٹ سیکرٹری کی پوسٹ بنائی جائے گی، اسسٹنٹ کی جگہ ڈیٹا منیجر کی پوسٹ بنائی جائے گی،
جونیئر کلرک اور سینئر کلرک کی پوسٹ بنائی جائے گی۔ اور ڈیٹا آفیسر کی پوسٹ بنائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاک سوار کی پوسٹ ختم کر دی جائے گی، چوکیدار اور نائب قاصد کے لیے عملہ پرائیویٹ سیکٹر سے لیا جائے گا، ہیومن ریسورس ریفارم کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔