پنجاب حکومت کا آئندہ سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے باعث آئندہ سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس ایک سال کا گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔
گندم کی خریداری میں اربوں روپے کی بچت کرکے کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس 2.27 ملین ٹن گندم موجود ہے،
پنجاب کے 95 فیصد کسانوں نے اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر دی ہے۔
مڈل مین کسان کے نام پر شور مچا رہے ہیں، گندم کی خریداری میں اربوں روپے کی بچت کے بعد کسان کو گندم کی خریداری کے لیے کارڈ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔