پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ایچ بلاک کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

پنجاب سول سیکرٹریٹ کے ایچ بلاک کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، عمارت میں آگ لگنے سے چاروں طرف دھواں پھیل گیا، ملازمین باہر نکل آئے،
محکمہ آئی ٹی کے محکمہ امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی، کمپیوٹر بھی جل گئے۔
ابتدائی تفتیش میں کمرے میں آگ ایئر کنڈیشنر کے شارٹ سرکٹ سے لگی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔