پنجاب میں انتظامی تبدیلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری، ڈپٹی کمشنرز کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے،
پنجاب میں 45 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کو انتظامی امور کی اکائی سمجھا جاتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مشترکہ طور پر انتظامی امور کو دیکھتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی حکومت کی کارکردگی کا تعین کرتی ہے
، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود اعلیٰ سرکاری افسران کی رائے لینے کے لیے انٹرویوز کیے،
حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا فیصلہ چند روز قبل کیا گیا تھا تاہم گندم کی کٹائی کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا۔