بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو ہمارے گورنر یہاں موجود ہیں،
پنجاب کی بیوروکریسی، پولیس اور انتظامیہ کو اب معلوم ہونا چاہیے کہ کسی شخص کے ساتھ ناانصافی ہوئی گورنر پنجاب انہیں انصاف دلائیں گے۔
لاہور میں گورنر ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتنے عرصے بعد آپ سب کو پنجاب کے اعلیٰ ترین عہدے پر دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
یہ بھی بہت اہم ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جگہ واپس لے جو ایک سیاسی کارکن کے پاس ہوا کرتی تھی،
آج کے سیاسی کارکن کی جگہ ٹک ٹاکرز نے لے لی ہے اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گیا ہے۔