وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر وڈاماتسو ہیرو نے ملاقات کی ہے۔
اجلاس میں کاروبار. تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ لیا گیا۔
طلباء فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے کے لیے اصولی طور پر ایک معاہدہ طے پایا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور جاپان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعاون کر سکتے ہیں۔
پنجاب ایک بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے۔
پنجاب میں جاپانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں۔