پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ اس دوران میدانی علاقے گرمی کی لہر سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق انتظامیہ کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ کر دیا گیا ہے۔
شہری ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی زیادہ پیئیں اور دھوپ کی غیر ضروری تپش سے گریز کریں۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں 10 سے 12 مئی تک جبکہ جنوبی پنجاب میں 10 اور 11 مئی کو تیز بارش کا امکان ہے۔