پنجاب کا کوئی ہسپتال ایسا نہیں ہوگا جہاں مفت علاج نہ ہو، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چند ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کی رونقیں بدل دیں گے،
پنجاب کا کوئی اسپتال ایسا نہیں ہوگا جہاں مفت علاج نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ڈکشنری میں ناممکن کا کوئی لفظ نہیں، عوام کو سستی روٹی فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے،
میں روزانہ صبح نواز شریف سے ہدایات لیتیہوں، صرف میرٹ کی بنیاد پر کام کر رہیہوں، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں 300 دیہی مراکز صحت ہیں، 2 ماہ میں لوگ صرف وعدے کر رہے ہیں،
چند ماہ میں پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ایسی جگہ بنا دیں گے جہاں مفت علاج کی سہولت میسر ہو، ایسا نہیں ہو رہا۔
پنجاب میں 590 سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کا پروگرام شروع کر دیا گیا، 5 سال بعد پنجاب میں کوئی سڑک نہیں ٹوٹے گی۔